02 مارچ ، 2015
کراچی.........سندھ رینجرزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ صرف جرائم پیشہ افرادکی گرفتاری کیلئے ہی بلاتفریق کارروائی کرتےہیں،ایک سیاسی تنظیم کی جانب سے متواتر لگائے جانے والے الزامات حقائق کے منافی ہیں، الزامات کا مقصد ملکی سلامتی کیلئے جاری آپریشن کو نقصان پہنچانا ہے۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کوئی بھی لبادہ اوڑھ لیں،رینجرزکے آپریشن کا ہدف ہیں، گزشتہ روز گرفتار کیے گئے افراد جرائم میں ملوث ہیں،رینجرز ہر مجرم کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہےگی۔