03 مارچ ، 2015
واہ کینٹ........ واہ کینٹ میں 2منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونےوالوں میں2خواتین اور4بچے،ایک مردشامل ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بارش کے باعث گرنے والی عمارت کے ملبے سے ریسکیو کارروائی کے دوران 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ملبے سے5 زخمیوں کو بھی نکالا گیا جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بارش کے باعث دیگر حادثات میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔