03 مارچ ، 2015
حافظ آباد......حافظ آباد میں دو اسکول وینیں دھند کے باعث ٹکراگئیں،حادثے میں 6طلبا اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئی ہیں ۔حافظ آباد میں کالیکی کے مقا م پر دھند کے باعث دو اسکول وین آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 6طلبا اور خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال متنقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔زخمی ہونے والے طالبعلموں کی عمریں 8 سے 14 سال کے درمیان ہیں ۔