04 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے صدر میں 13دن کا بچہ فلیٹ میں آگ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔کراچی میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے 13 دن کے بچہ کو نگل لیا ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق اس فلیٹ میں گزشتہ سال بھی آگ لگی تھی۔ فلیٹ جس بلڈنگ موجود ہے، وہاں بجلی کی وائرنگ کا نظام انتہائی مخدوش ہوچکا اور درجنوں میٹر اور کنکشن کے تار ایک دوسرے میں اس طرح الجھے ہوئے ہیں کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ اور بڑی آتشزدگی کا خطرہ ہے۔