کھیل
05 مارچ ، 2015

ورلڈ کپ: بنگلادیش کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ: بنگلادیش کا اسکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

نیلسن..........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بنگلادیش کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہورہا ہے ۔ جس میں بنگلادیش نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آغاز میں بولرز کو مدد ملے گی اس لیے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جبکہ اسکاٹ کپتان پرسٹن مومسین نے کہا ہے کہ ٹاس جیت جاتے تو بالنگ ہی کرتے، میچ کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ اس سے پہلے بنگلہ ٹیم نے 3میچ کھیلے ہیں جن میں 1ہارا، 1جیتا جبکہ 1میچ برابر رہا، تاہم اسکاٹش ٹیم نے بھی 3میچ کھیلے لیکن اب تک انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :