03 مئی ، 2012
شیخوپورہ… ٹیسٹ کرکٹرمحمد آصف کے والدحسن دین گجر کا کہنا ہے کہ بیٹے کی رہائی کی خبر سن کر پورا خاندان انتہائی خوش ہے۔ آصف کی قید کے دن انہوں نے بڑے کرب میں گزارے ہیں۔ شیخوپورہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہو ئے محمد آصف کے والد نے کہا کہ محمد آصف نے ابھی پاکستان آنے کی تاریخ نہیں بتائی، ان دنوں وہ گندم کی کٹائی میں مصروف ہیں، امید ہے جب تک محمد آصف پاکستان آئیگا،وہ گندم کی کٹائی سے فارغ ہو چکے ہوں گے۔ حسن دین گجرنے بتایا کہ آصف کی رہائی پر اس کی اہلیہ سمیت سبھی خاندان والے بہت خوش ہیں،اسکی بیٹی کو بھی اپنے باپ کا انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی رہائی کی خوشی میں وہ گندم اور گڑ کی آمیزش سے مرونڈا بنائیں گے ۔