کھیل
06 مارچ ، 2015

سری لنکن بلے باز دیموت کروناراٹنے زخمی ہوگئے، ورلڈ کپ سے باہر

 سری لنکن بلے باز دیموت کروناراٹنے زخمی ہوگئے، ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی.......ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا ٹیم کے بلے باز دیموت کروناراٹنے زخمی ہوکر ورلڈکپ میں مزید کوئی کردار ادا نہیں کرسکیں گے۔سلیکشن کمیٹی کے چئیرمین سنتھ جےسوریا نے بتایا کہ دیموت کروناراٹنے فیلڈنگ پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے، ایکسرے رپورٹ سے پتہ چلا ہے انگلی میں فریکچر ہوگیا ہے۔ جےسوریا نے مزید بتایا کہ انکی جگہ سیکوگیج پراسانا کو متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے کی درخواست آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو بھیج دی ہے۔ اس سے پہلے سری لنکن اسپنر رنگنا ہیرات بھی انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے انکی انگلی پر 4ٹانکے آئے تھے۔

مزید خبریں :