پاکستان
07 مارچ ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹرپشاورکا دورہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کورہیڈکوارٹرپشاورکا دورہ

پشاور.......... آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورہیڈکوارٹرپشاورکا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کو خیبرپختونخوا اور فاٹا میں سیکیورٹی صورتحال سمیت شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا مکمل صفایا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ، آپریشن کے نتیجے میں بارڈر مینجمنٹ میں بھی بہتری آئے گی ،عارضی طور پر بےگھر افراد کی ان کے گھروں کو واپسی مارچ کے وسط سے شروع ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی ڈی پیزکی واپسی رواں ماہ کےوسط میں شروع ہوگی، ٹی ڈی پیزکی واپسی کےلیےمختلف ایجنسیوں کےدرمیان تعاون پرغور جاری ہے۔

مزید خبریں :