07 مارچ ، 2015
آکلینڈ........وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آکلینڈ سٹیڈیم میں دیکھا، کامیابی پر کھلاڑیوں کومبارک باد دی، کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی اور میچ کے ہیرو سرفراز کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔ قومی کرکٹ ٹیم کامیاب ہوئی تو احسن اقبال کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے ڈریسنگ روم میں گئے، ان کے ہمراہ گروپ فوٹو بنایاا وربعدمیں اپنے موبائل کیمرا پر کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ مصباح، شاہد آفریدی اور آج کے میچ کے ہیرو سرفراز کے ساتھ بھی سیلفی لی۔ قومی کرکٹ ٹیم نے احسن اقبال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آٹو گراف گرین شرٹ دی۔ احسن اقبال نیوزی لینڈ کے سرکاری دورہ پر ہیں۔