07 مارچ ، 2015
سبی........سبی کا تاریخی پانچ روزہ میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے،میلے میں ملک بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے جس میں اسکولوں کے بچے فلاور شو ،ملی نغمے اورٹیبلو ز پیش کریں گے،نیزا بازی،گھوڑوں کا رقص ،موٹرسائیکل کرتب سمیت دیگر کھیل بھی پیش کیے جائیں گے۔ رات کو لوک فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے،اس موقع پر آتش بازی بھی کی جائےگی ،میلے میں زراعت ، بلوچ دست کاری کے اسٹالز، مینا بازار اورمویشی منڈی بھی لگائی گئی ہے۔