پاکستان
07 مارچ ، 2015

رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ ،ماں3 بچوں سمیت جاں بحق

رائیونڈ میں ٹریفک حادثہ ،ماں3 بچوں سمیت جاں بحق

لاہور .....رائیونڈ میں سندر کے قریب ٹریفک حادثےمیں ماں 3 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی ، وزیر اعلی ٰ پنجاب نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق کوٹ رادھا کشن کا گلزار اپنی اہلیہ اور3 بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سندر روڈ پر جا رہا تھاکہ ایک ٹرک نے ٹکرماردی ۔ حادثے میں گلزار کی بیوی اللہ رکھی ، دوبیٹیاں پروین اورمہک اور بیٹا داؤد جاں بحق ہوگیا جبکہ گلزار زخمی ہوگیا ۔ حادثے کےبعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ وزیر اعلی ٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئےحادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار اور زخمی باپ کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

مزید خبریں :