کاروبار
03 مئی ، 2012

بجلی کی قیمت میں اضافہ، جون سے اگست تک وصول کیا جائیگا، نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں اضافہ، جون سے اگست تک وصول کیا جائیگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد … مہنگائی کا ایک اور بم عوام پر گرا دیا گیا، نیپرا نے اکتوبر سے جنوری تک 4 مہینوں کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ہونے والا اضافہ آئندہ جون سے اگست تک کے بلوں میں صارفین سے وصول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے مہینے کی فیول اجسٹمنٹ کے تحت بجلی کا فی یونٹ 2روپے 12 پیسے مہنگا کیا گیا ہے، یہ اضافہ جون کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔ نومبر کے مہینے کیلئے بجلی کا فی یونٹ ایک روپے 17پیسے مہنگا کیا گیا ہے اور یہ اضافہ جولائی کے بلوں میں وصول ہوگا۔ دسمبر کیلئے 86 پیسے فی یونٹ کا اضافہ بھی صارفین جون میں ادا کریں گے، جنوری کیلئے فی یونٹ بجلی کے نرخ ایک روپے 87 پیسے بڑھائیں گئے ہیں جو اگست کے بلوں میں ادا کرنا ہوں گے۔ ایک صارف جو ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کر تا ہے اس کو اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے 4 مہینوں میں 4 ہزار 800 روپے اضافی ادا کرنے پڑیں گے۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق کے ای ایس سی کے سوا بجلی کی تقسیم کار تمام کمپنیوں کے صارفین پر ہوگا۔ ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید خبریں :