03 مئی ، 2012
کراچی … ملک میں جاری توانائی کے بحران اور یوریا کی بڑھتی ہوئی درآمدات مقامی طور پر کھاد تیار کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں 23 فیصد کمی کا سبب بنی ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ایک بڑے بروکریج ہاوٴس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کی جنوری سے مارچ 2012ء کے دوران اسٹاک ایکس چینج میں لسٹڈ فرٹیلائزر کمپنیز کا مجموعی منافع 22 ارب 50 کروڑ روپے رہا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 29 ارب 10 کروڑ روپے تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یوریا کی بڑھتی ہوئی درآمد اور توانائی کے بحران کی وجہ سے مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں کے منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔