08 مارچ ، 2015
کراچی......کراچی کے علاقے منگھوپیر میں پولیس اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان حملے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منگھوپیر کے علاقے میر محمد گوٹھ پر پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے ایس ایچ او کی گاڑی پر حملہ کیا۔ جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ شروع ہوا۔ مقابلے میں منگھوپیر پولیس اسٹیشن کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ جبکہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش میں پولیس کی مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔