پاکستان
09 مارچ ، 2015

الطاف حسین اورآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

الطاف حسین اورآصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لندن..........قائد ایم کیو ایم الطاف حسین اور سابق صدر اور پی پی کے چئیرمین آصف زرداری کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو کے دوران سینیٹ الیکشن اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان سب کا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ ان کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے اور ’’جیواورجینےدو‘‘ کے اصول کے تحت آگے کے معاملات طے کیے جائیں۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ مفاہمت کی سیاست اور اتحاد و یکجہتی کی فضا کو فروغ دیا جائے گا۔

مزید خبریں :