پاکستان
09 مارچ ، 2015

کراچی : اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت گرفتار

کراچی : اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت گرفتار

کراچی ........کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے مومن آباد کی مجاہد کالونی میں گشت پر معمور پولیس موبائل اورموٹرسائیکل سوار 2 ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم عمران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی سلیم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پسٹل اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :