09 مارچ ، 2015
کوئٹہ .......کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں جاری سردی کی شدت برقرار ہے۔وادی کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد سے پیدا ہونے والی سردی کی شدت برقرار ہے۔ شہر اور ملحقہ علاقوںمیں موسم سرد ہے جبکہ وادی کے نواحی علاقوں میں ہلکی سر ہوائیں بھی چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح زیارت ، قلات، ژوب، نوکنڈی سمیت صوبے کے دیگر بالائی علاقے بھی سردی کی لپیٹ ہیں ہیں جہاں خاص طور پر شام اور صبح کے وقت سردی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ بعض بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی میں ہے۔