09 مارچ ، 2015
کراچی.........نیشنل ہائی وے پر گھارو میں ٹریفک حادثے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے گھارو پر 3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول ہسپتال گھارو منتقل کردیا گیا ہےجہا ں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔