03 مئی ، 2012
اسلام آباد … 8 نجی پاور کمپنیوں نے حکومت کو 12 ارب روپے کی عدم ادائیگی پر ایک اور نوٹس بھجوا دیا، رقم ادا نہ ہونے کی صورت میں ملک میں لوڈ شیدنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو اس سے پہلے دیئے گئے 34 ارب روپے کے نوٹس کی میعاد کل ختم ہورہی ہے۔ حکومت کو 8 نجی پاور کمپنیوں کو 67 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے، رقم کی ادائیگی کیلئے نجی پاور کمپنیاں پہلے ہی 4 نوٹس دے چکی ہیں جس کے باجود بھی حکومت نے اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں کی۔ رقوم کی عدم ادائیگی کی صورت میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ یہ 8 نجی بجلی گھر مجموعی طور پر 1700 میگا واٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔