پاکستان
09 مارچ ، 2015

ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

 ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام  بنا دی گئی

حب.........فرنٹئرکور بلوچستان نے حب کے علاقے میںمکران کےعلاقوں سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی نے حب میں لیڈا چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران 25مسافر کوچوں سے 6ہزار420لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا۔ڈیزل مند، تربت اور گوادر سےکراچی اسمگل کیاجارہاتھا۔ڈیزل برآمد کرکے قبضے میں لے لیاگیا ہے جبکہ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :