پاکستان
09 مارچ ، 2015

آبی ذخائر کی تعمیر ہمیشہ سیاست کی نذر ہوئی،وزیرپانی و بجلی

 آبی ذخائر کی تعمیر ہمیشہ سیاست کی نذر ہوئی،وزیرپانی و بجلی

لاہور........وفاقی وزیر برائےپانی بجلی خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پانی قحط سے بچنے کی کوئی تیاری نہیں کی گئی ۔آبی ذخائر کا معاملہ سیاست کی بھینٹ چڑھتا رہا ۔پانی ، بجلی سمیت تمام بحرانوں پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہاکہ ماضی میں بدانتظامی کے باعث پانی اور بجلی کی قلت کا سامناہے ۔چند سالوں میں پاکستان میں پانی کا قحط ہوگاجسے روکنے کیلیے قومی سطح پر کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت عالمی مسئلہ ہے۔بجلی بحران پر تو تین سال میں قابو پالیں گے مگر پانی کا مسئلہ طویل مدتی ہے ۔ دو تین سال میں حل نہیں ہو گا۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں ہر سال سیلاب آتے ہیں ، مگر ہمارے پاس آبی ذخائر ہی نہیں۔پانی ،بجلی اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل کےحل کیلیے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت سے پانی تنازع سندھ طاس معاہدے کے تحت حل ہوتا رہے گا۔

مزید خبریں :