09 مارچ ، 2015
ڈھاکہ ........پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی رابطہ بحال ہوگیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 266 کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی رابطہ بحال۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 266 کراچی سے ڈھاکہ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش میں پی آئی اے کے ناروا سلوک اور پی آئی اے ملازمین کو ہراساں کرنے پر پروازیں بند کی گئی تھیں۔ 15 روز سے بنگلا دیش کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بند کی تھی۔ترجمان کے مطابق بنگلا دیشی حکام کی یقین دہانی کے بعد ڈھاکہ کے لیے پروازیں شروع کردی گئی ہیں۔