09 مارچ ، 2015
راولپنڈی.........عسکری حکام کے مطابق پاکستان نے بیلیسٹک میزائل شاہین تھری کا ’کامیاب‘ تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابقشاہین 3 میزائل ایٹمی اورروایتی ہتھیار لےجانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔شاہین 3 میزائل 2 ہزار 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتاہے۔ تجربے کے وقت ماہرین کی ٹیم کے علاوہ اعلیٰ عسکری حکام بھی موجود تھے۔ صدر اور وزیرِ اعظم پاکستان نے بھی ’کامیاب میزائل تجربے‘ پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی۔