09 مارچ ، 2015
ملتان........وزیراعظم نواز شریف نے ملتان ایئرپورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی اور ترقی پر قوم کو ایک ہونا چاہیے ،حکومتیں بدل جائیں تو بھی منصوبے جاری رہنے چاہئیں۔ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے با مقصدتعلیم ترجیحات میں شامل ہے۔ان کی حکومت نے ہردورمیں انفرااسٹرکچر پر توجہ دی ۔نوازشریف نے کہا کہ عوام کے فلاح وبہبودکے لئےشروع کئے گئے پراجیکٹس طویل مدت تک کے لئے ہونے چاہیے۔نوازشریف نے کہا کہ موٹروے کے مختلف منصوبوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب اورملک بھر کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ملتان کے شہریوں کے لئے انٹرسٹی رنگ روڈ بنانے کی خوشخبری بھی سنائی ۔اس سے پہلے نوازشریف نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ نئے ایئرپورٹ پر بیک وقت 4 طیاروں کے آپریشنز کی سہولت موجود ہے۔ایئرپورٹ کی تعمیر سے پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں آسانی ہوگی اور بین الاقوامی ایئرپورٹ سے سالانہ 10 لاکھ مسافر استفادہ کرسکیں گے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 20 جون 2010 میں اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔اس موقع پر یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔