13 مارچ ، 2015
مکران.......مکران ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے،جس سے تربت سے گوادر اور کراچی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔گزشتہ رات کیچ ،گوادر اور پسنی سمیت مکران ڈویژن کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جس کے باعث کیچ کی تحصیل دشت میں ڈڈے اور بیلار ندی میں تغیانی آئی ہے اور تربت سے گوادر اور کراچی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور آمدو رفت مکمل طور پر معطل ہے۔ اس صورت حال میں کراچی سے تربت جانے والی متعدد کوچز ندی کے کنارے پھنسے ہوئے ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ زمینی راستہ منقطع ہونے کے باعث آج تربت سے گوادر اور کراچی بس اور ویگن سروس معطل ہے۔دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر تربت عبداللہ کھوسہ کے مطابق تحصیل دشت کے مقام پر بند راستہ کھولنے کے لئے مشینری کا بندوبست کیا جارہا ہے۔