پاکستان
13 مارچ ، 2015

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد  میں بچی کے قتل کا نوٹس لے لیا

لاہور.........وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی وزیرا علی نےافسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معصوم بچی کو قتل کرنے والے ملزمان قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

مزید خبریں :