13 مارچ ، 2015
کراچی.........سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا ہے۔ درخواست گزار سمیرا وجاہت نے اپنے بھائی صولت مرزا کی پھانسی روکوانے کے لئے گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صولت مرزا کی نظرثانی کی اپیل سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے لہٰذا حتمی فیصلہ آنے تک پھانسی پر عملدرآمد روکا جائے ،جس پر عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں پہلے سے ہی چل رہی ہے،،سندھ ہائی کورٹ اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے درخواست گذار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس عبدالرسول میمن نے کیس کی سماعت کی۔