پاکستان
13 مارچ ، 2015

جڑانوالہ ضلع کچہری کے باہر فائرنگ ،4 افراد ہلاک

 جڑانوالہ ضلع کچہری کے باہر  فائرنگ ،4 افراد ہلاک

فیصل آباد ......... جڑانوالہ ضلع کچہری کے باہر دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف گروپ کے چار افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔دونوں مخالف گروپوں کے دو دو افراد پہلے بھی دشمنی میں مارے جا چکے ہیں۔ پولیس ذرایع کے مطابق سابق پولیس کانسٹیبل اعظم بارتھ اور یاسین گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے جس میں دونوں اطراف سے دو دو افراد قتل ہو چکے ہیں اور آج جب اعظم مارتھ گروپ کے چار افراد ایڈیشنل سیشن جج محمد سلیم کے عدالت میں پیشی کے بعد کچہری سے باہر نکلے تو تھانہ سٹی کے قریب یاسین گروپ کر مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر چار افراد واجد عمران،قاسم ،عدنان اور لیاقت موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعہ کے بعد پولیس نے ہلاک ہو نے والوں کی لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے سول اسپتال سمندری میں بجھواد دی ہے ۔

مزید خبریں :