13 مارچ ، 2015
لاہور......سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ جہاں اسلحہ اورمفرورہوں وہاں چھاپے پڑنے چاہئیں،تاہم اس کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحفظ پاکستان قانون کےتحت چھاپوں کی کھلی چھوٹ نہیں ہونی چاہیے ، جہاں بھی مفرورہوں اور اسلحہ ہو وہاں چھاپے مارے جائیں ،لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ سے اجازت لینی چاہیے ۔ان کاکہنا تھا کہ چھاپوں پراعتماد بحال کرنے کیلئےجوڈیشل انکوائری بھی ہونی چاہیے ۔