پاکستان
13 مارچ ، 2015

خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 22دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی......خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں 22دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیرہ میں فورسز نے جیٹ طیاروں سے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی مہربان کلے کے علاقے میں کی گئی، جس میں 22 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ معلومات کی بنا پر ہوئی۔

مزید خبریں :