پاکستان
13 مارچ ، 2015

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی و شدید احتجاج

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترخارجہ طلبی و شدید احتجاج

اسلام آباد.......دفترخارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو طلب کیا ہے اور ان سے بھارتی رویے اورسمجھوتا ایکسپریس حملے کی تحقیقات میں تاخیر پر شدید احتجاج کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپی ہائی کمشنر سے کہا گیا کہ بھارت ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پرغیر ضروری شورکررہا ہے،سمجھوتا ایکسپریس حملہ ممبئی حملوں سے دو سال قبل ہوا تھا ،جو بھارتی سیاسی جماعت، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور ریاستی اداروں کی متفقہ دہشت گردی کا منصوبہ تھا۔ان سے یہ بھی کہا گیا کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی سے ممبئی حملوں کے ٹرائل پر اثرنہیں ہوگا،ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے احکامات پربھارتی واویلے کا اخلاقی جواز نہیں۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ جب بھی سمجھوتا ایکسپریس کا معاملہ اٹھایا جاتا ہے، بھارت برہم ہوجاتا ہے،پاکستانی ہائی کمشنر کو نئی دہلی میں طلب کرکے میڈیا کو بھی بلایا گیا،ممبئی حملوں پرپاک بھارت 10ڈوزیرزکا تبادلہ کرچکے ہیں،بھارت نے پاکستانی تفتیش کاروں کو اجمل قصاب تک رسائی نہیں دی، ممبئی حملوں کے سست رفتار ٹرائل کا ذمے دار بھارت خود ہے، بھارت نے ممبئی حملوں کے حوالے سے نامکمل اور ناقص معلومات فراہم کیں۔

مزید خبریں :