13 مارچ ، 2015
کراچی.......اردوکی معروف شاعرہ اداجعفری کو کراچی میں سپر خاک کر دیا گیا۔معروف شاعرہ ادا جعفری گزشتہ رات مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر 90برس تھی۔ ادا جعفری کی نماز جنازہ الہلال مسجد میں ادا کی گئی۔ ادا جعفری 1924ء میں بدایوں میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے خواتین کے لیے شاعری کے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کیا۔