پاکستان
13 مارچ ، 2015

خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی تلاش، کویتی کمپنی کو لائسنس جاری

خیبر پختون خوا میں تیل و گیس کی تلاش، کویتی کمپنی کو لائسنس جاری

اسلام آباد.........حکومت نے کویت کی کمپنی کف پیک کو خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنس جاری کر دیا ہے۔ کویتی کمپنی کے سربراہ شیخ نواف سعود ناصر الصباح کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی پاکستان میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کر چکی مزید بھی کریں گے۔ خیبر پختونخوا میں پہاڑ پور بلاک میں تیل اور گیس کی تلاش کا لائسنس کف پیک کو دینے کی تقریب ہوئی، جس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے۔ لائسنس کے اجراء کی دستاویزات پر سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا اور کف پیک کمپنی کے سربراہ نے دستخط کیئے۔کویتی کمپنی ابتدائی طور تیل اور گیس کی تلاش کیلئے 95لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کف پیک کمپنی کے سربراہ نے کہنا تھا پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے اہم ملک ہے اور وہ اپنے برادر ملک میں تیل اور گیس کے وسائل میں اضافے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :