پاکستان
13 مارچ ، 2015

سروسز ٹریبونل کا سندھ پولیس کے افسران کو اپنے کیڈر میں بھیجنے کا حکم

سروسز ٹریبونل کا سندھ پولیس کے افسران کو اپنے کیڈر میں بھیجنے کا حکم

کراچی........سروسز ٹریبونل نے سندھ پولیس کے تمام کیڈر افسران کو ان کے اپنے کیڈر میں بھیجنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سروسز ٹریبونل کے فیصلے سے سندھ پولیس کے 400ڈی ایس پی اور کراچی پولیس کے 40 ایس ایچ او متاثر ہوں گے۔ چیئرمین مجیب اللہ صدیقی پر مشتمل سروسز ٹریبونل کی تین رکنی بنچ نے انسپکٹر کانگو خان کی درخواست پر فیصلہ سنا یا۔ سروسز ٹریبونل کے تین رکنی بنچ نے سندھ پولیس کے تمام افسران اپنے کیڈر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ تین رکنی بینچ نے آئی جی سندھ کو ہدایت دی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت تمام افسران کو ان کے کیڈر میں واپس بھیجا جائے اور تمام کیڈرز کی الگ الگ سینیارٹی لسٹ تیار کی جائے۔سروسز ٹریبونل نے ایک کیڈر کے افسر کی دوسرے کیڈر میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔سروسز ٹریبونل کے فیصلے سے سندھ پولیس کے 400 ڈی ایس پی اور کراچی پولیس کے 40 ایس ایچ او متاثر ہوں گے۔سندھ ریزرو پولیس کے سینکڑوں افسران ڈسٹرکٹ پولیس میں مختلف عہدوں پر تعینات ہیں جنہیں واپس بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ریزرو پولیس کے افسران نے بنیادی کورس نہیں کیے اور ڈسٹرکٹ پولیس میں اہم عہدوں پر تعینات ہیں۔

مزید خبریں :