کاروبار
04 مئی ، 2012

فیس بک اپنے شیئرعوام کوفروخت کرنے پرتیار

فیس بک اپنے شیئرعوام کوفروخت کرنے پرتیار

نیویارک. . . .سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک اپنے حصص عوام میں فروخت کیلئے پیش کرنے جارہی ہے جس کی ابتدائی قیمت فی شیئر 28 سے 35 ڈالرز ہوگی۔ دنیا کی سب سے مقبول سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک اپنی کمپنی نیویارک اسٹاک ایکسچینج نیسڈیک میں رجسٹر کرارہی ہے جس کے بعد اس کے شیئرز عام شہری بھی خرید سکیں گے۔کمپنی ترجمان کے مطابق فیس بک کے ایک شیئر کی مالیت 28سے 35 ڈالر کے درمیان ہوگی جبکہ اس کی کل مالیت 86 ارب ڈالر ہونے کا امکان ہے۔17 یا 18 مئی کو فیس بک کے شیئرز عوام کو فروخت کیلئے پیش کردیے جائیں گے۔فیس بک کی جانب سے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے کئی شہروں میں روڈ شو کا انعقاد بھی کیا جائیگا۔

مزید خبریں :