پاکستان
14 مارچ ، 2015

کوئٹہ میں مطلع ابرآلود،ہلکی بارش و برفباری جاری

کوئٹہ .......وادی کوئٹہ میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے اور رات گئے ہلکی بارش کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑوں پرہلکی برف باری بھی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع آج بھی ابر آلود ہے اور آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز شروع ہونے والا ہلکی بارش کا سلسلہ شام کو تھمنے کے بعد رات گئے دوبارہ شروع ہوا جو شہر اور گرد ونواح میں وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ وادی کی پہاڑوں پر برف باری بھی ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے، دوسری جانب بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں سیوریج کا نظام خراب ہے اور کچرا اور نالوں کا گندہ پانی سڑکوں پر بہ رہا ہے، جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلا ت کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :