کاروبار
04 مئی ، 2012

4سال میں11.66کھرب کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے

4سال میں11.66کھرب کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے

اسلام آباد… وفاقی وزارت خزانہ نے بتایاہے کہ موجودہ حکومت نے 4 سالہ دور میں ساڑھے 11 کھرب روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ چھاپے، سب سے زیادہ ایک ہزار مالیت والے ساڑھے 6 کھرب روپے سے زائد کے نوٹ چھاپے گئے ۔ وزارت خزانہ نے آج قومی اسمبلی کو تحریری جواب میں بتایاکہ گزشتہ 4 سالہ دور میں 11 کھرب 66 ارب روپے کے کرنسی نوٹ چھاپے گئے، پانچ روپے والے 7 ارب کے، 10 روپے مالیت کے 27 ارب اور 20 روپے والے 14 ارب کے نوٹ چھاپے گئے، پچاس روپے مالیت ولے 30 ارب کے نوٹ، 100 روپے والے 92 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے،جواب میں بتایاگیاکہ 500 مالیت والے 216 ارب اور ایک ہزار روپے مالیت والے 676 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے،سب سے بڑے کرنسی نوٹ 5 ہزار مالیت کے 102 ارب روپے کے نوٹ چھاپے گئے۔

مزید خبریں :