15 مارچ ، 2015
ایڈیلیڈ.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہے۔ میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئرش ٹیم کم سے کم اسکور پر آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، محتاط ہو کر بولنگ کرانا ہوگی، جبکہ آئرش کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہا ہے کہ میچ جیت کر 2اہم پوائنٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں، ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ آج کے میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے 2تبدیلیاں سامنے آئیں ہیں، جن میں یونس خان کی جگہ ہارث سہیل اور محمد عرفان ان فٹ ہیں ان کی جگہ احسان عادل کو ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے ناک آئوٹ مرحلے میں داخل ہونے میں بڑا کردار ادا کرے گا اور پری کواٹر فائنل کی شکل اختیار کرگیا ہے۔