پاکستان
16 مارچ ، 2015

کراچی: گلشن اقبال میں آتشزدگی، 4 ماہ کی بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی: گلشن اقبال میں آتشزدگی، 4 ماہ کی بچی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی .........کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر میں اچانک ہونے والی آتشزدگی کے باعث 4 ماہ کی بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔گلشن اقبال کے علاقے 13-ڈی کی مدینہ کالونی میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث گھر میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا،جہاں پر ان کی شناخت یعقوب 30 سالہ اس کی بیوی سونیہ،4 ماہ کی بچی امینہ اور ایک 45 سالہ نامعلوم خاتون بھی لائی گئی۔

مزید خبریں :