16 مارچ ، 2015
اسلام آباد........وزیرداخلہ چودھری نثارنے کہا ہے کہ سانحہ یوحنا آباد غیر انسانی فعل ہے، دہشتگردوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی براے داخلہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہو ئے کہی جس کی صدارت رانا شمیم احمد نے کی۔چوہدری نثار کا مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں نے دہشتگردوں کا ایجنڈہ آگے بڑھایا،دہشتگردوں کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔دہشتگردی کا مقصد پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا ہے۔دہشتگردی کی جنگ پاکستان پر گزشتہ 13 سال سے مسلط ہے۔اسکول ، چرچ ، مساجد دہشت گردوں کے لیے آسان ہدف ہیںتاہم کوئی بھی واقعہ ہو ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔دہشتگردی کی جنگ لڑنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔قائمہ کمیٹی میں نقطہ نظر پیش کرنا میرے لیے اعزاز ہے ۔ڈیڑھ سال میں ہم نے متعدد اہداف حاصل کیئے،آسان اہداف پر حملے دہشتگردوں کے کمزور ہونے کی دلیل ہیں۔دہشتگردوں پر بڑی حد تک زمین تنگ کردی گئی ہے۔چوہدری نثار نےبریفنگ میں مزید کہا جب ہم نے حکومت سنبھالی روزانہ کئی دھماکے ہوتے تھے،تاہم حالات میں بہت بہتری آئی ہے،ڈیڑھ سال میں ہم نے متعدد اہداف حاصل کیے ،قومی مفادات پر سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھنے چاہئیں۔