پاکستان
16 مارچ ، 2015

ملتان:قتل کے دو مجرموں کو کل صبح پھانسی دی جائے گی

ملتان:قتل کے دو مجرموں کو کل صبح پھانسی دی جائے گی

ملتان.......قتل کے دو مجرموں کو سنٹرل جیل ملتان میں کل صبح پھانسی دی جائے گی ۔ پھانسی پانے والوں کی آج ورثا سے آخری ملاقات کرائی جا رہی ہے ۔ دوسری طرف گجرات میں قتل کے مجرم کو 18جنوری کو پھانسی کی سزا ہوگی۔سنٹرل جیل حکام کے مطابق پھانسی کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،جلاد صابر مسیح کو جیل حکام نے لاہور سے بلوا لیا ہے جو آج شام ملتان پہنچ جائے گا ۔ دوسری جانب ورثا سے آخری ملاقات کے بعد دونوں مجرموں کو کال کوٹھڑی میں بند کردیا جائے گا ۔ مجرم وقار نزیر ممتازآباد میں دوران ڈکیتی قتل جبکہ مجرم ظفراقبال گیلے وال میں زیادتی کے بعد بچی کے قتل میں ملوث ہے ۔ جیل حکام کے مطابق کل صبح ساڑھے پانچ بجے دونوں کو پھانسی دے دی جائیگی ۔دوسری طرف گجرات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل جیل میں سزائے موت کے مجرم اظہر محمود عرف مودا کے ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں ۔مجرم نےپھالیہ میں پرانی دشمنی پر ایک شخص کو قتل کردیاتھا۔

مزید خبریں :