16 مارچ ، 2015
ٹانک ........جنوبی وزیرستان کےآپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا عمل شرو ع ہوگیا ہے۔متاثرین کو نیک تمناؤں اوردعاؤں کے ساتھ رخصت کیاجارہاہے۔اس موقع پر متاثرین کی خوشی دیدنی ہے۔سرکاری ذرائع کےضلع ٹانک کے جنوب میں واقع کوڑ قلعہ سے متاثرین کوجنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی کے مختلف علاقوں میں میں بھیجاجارہاہے۔اب تک4 ہزار9 سو37 خاندانوں پرمشتمل 41 ہزار 170 افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے،جن میں سے پہلے مرحلے میں تحصیل سروکئی کے مختلف علاقوں مولے خان سرائے،ڈیبہ،ڈنڈ کچ،مدیجان متاثرین کوروانہ کیاجائےگا۔ہرخاندان کو10 ہزارروپے ٹرانسپورٹ اورجنوبی وزیرستان پہنچنے پر 25 ہزار روپےدئے جائیں گے۔اکتوبر2009ء میں جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کےخلاف شروع ہونےوالے آپریشن راہ نجات کے باعث چارلاکھ سےزائد خاندان نقل مکانی کرکےٹانک،ڈیرہ اسمعیل خان میں مقیم تھے۔