پاکستان
16 مارچ ، 2015

ملتان: بس شجاع آباد کینال میں گر گئی، 6 مسافر زخمی

 ملتان: بس شجاع آباد کینال میں گر گئی،  6 مسافر  زخمی

ملتان..........ملتان سے جلال پور جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث شجاع آباد کینال میں گر گئی ۔ حادثے میں خاتون سمیت 6 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں مسافر بس نہر میں جا گری ۔ بس میں موجود تمام مسافروں کو نکال لیا گیا جن میں سے 6 مسافروں عارف ، صابر ، وقاص ، جاوید ، عبدالحکیم اور ایک خاتون کی حالت تشیویشناک ہے ۔ زخمی ہونے والے تمام مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

مزید خبریں :