16 مارچ ، 2015
اسلام آباد...... ایم کیو ایم کےآصف حسنین نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نائن زیرو پر چھاپے کی مکمل تحقیقات کیلئےکمیشن بنانےکا مطالبہ کیا۔رکن کمیٹی شیراکبر نےکراچی میں امن کی کوششوں پر وزیر داخلہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آصف حسنین نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا، انھوں نے کہا کہ وہاں بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ مارا گیااور لوگوں کی تضحیک کی گئی،کوئی غلط کرے تو اس کی سزا پوری جماعت کو نہیں ملنا چاہیے،آصف حسنین نے نائن زیرو پر چھاپے کی مکمل تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔آصف حسنین نے کہا کہ کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کے لیے بھی کوئی مکینزم ہونا چاہیے۔آصف حسنین نے سندھ میں وزرا کے فون ٹیپ کرنےاور پچھلے دور حکومت میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کا معاملہ بھی اٹھایا۔رکن قائمہ کمیٹی شیر اکبر خان نے وزیر داخلہ کو کراچی میں بہتر صورتحال کاکریڈٹ دیا اور ان کی کراچی میںامن کی کوششوں کو سراہا۔رکن کمیٹی نعیمہ کشور نے لاہور میں گرجا گھروں پر حملے کے بعد دو افراد کو زندہ جلائے جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا۔انھوں نے واقعے کی تحقیقات اور ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔