16 مارچ ، 2015
لاہور......لاہورہائی کورٹ نے تاجرکے اغوا اور قتل کے مجرم کی پھانسی پرعمل درآمد رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج کر دی ہے ۔لاہورہائی کورٹ کے روبرو فیصل آباد جیل میں قید ،قتل کے مجرم قیصر عرف بلا کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیارکیاگیاکہ قیصر کو تاجر کے اغوا اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی ہے، مقتول کی فیملی سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا پھانسی پر عمل درآمد رکوایا جائے، سرکاری وکیل نے کہا کہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں صلح نہیں ہوسکتی ،اس پر عدالت نے درخواست خارج کردی۔