پاکستان
16 مارچ ، 2015

سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا

 سندھ ہائیکورٹ نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا

کراچی......ہتک عزت کے دعوے کیخلاف جواب داخل نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی ، عمران خان کی طرف سے مشرف اظہر ایڈووکیٹ عدالت میںپیش ہوئے۔ عدالت نے اس سےقبل وکیل یا ذاتی طور پر عمران خان کو تحریری جواب داخل کرنے کے حق سے محروم کردیا تھا۔عمران خان کے وکیل نے عدالت سے اپنا پہلا حکم واپس لینے کی استدعا کی جس پر عدالت نے عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے آئندہ سماعت پر جواب عدالت میں داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید خبریں :