16 مارچ ، 2015
اسلام آباد.......سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی سے متعلق حکومت کی درخواست اسلا م آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظورکرلی ہے، سماعت جون کےپہلےہفتےمیں ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دورکنی بنچ نے حکومتی درخواست کی سماعت کی۔ وفاق کے وکیل ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نے دلائل میں کہاکہ بلٹ پروف گاڑی دینے کا فیصلہ انہیں سنے بغیر دیا گیا۔ اس پر عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرتےہوئےسابق چیف جسٹس افتخارمحمدچوہدری کےوکیل کونوٹس جاری کردیے۔