16 مارچ ، 2015
لاہور.......لاہورہائی کورٹ کے چار ایڈیشنل ججوں نے مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ لاہورہائی کورٹ کے 4 ایڈیشنل ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہائی کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس خواجہ امتیاز نے چاروں ججوں سے مستقل جج کی حیثیت سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججوں میں جسٹس عاطر محمود،جسٹس عابد عزیز شیخ،جسٹس عالیہ نیلم اورجسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔