پاکستان
04 مئی ، 2012

سندھ ،پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں

سندھ ،پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں

کراچی… سندھ ،پنجاب اور بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جھلسا دینے والی گرمی نے لوگوں کو مہنگے داموں برف خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔ سندھ میں سکھر،خیرپور،نوابشاہ،بدین،میر پور خاص اور جیکب آباد سمیت مختلف شہری و دیہی علاقوں میں گرمی اپنے جوبن پر ہے ۔ حیدرآباد میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی برف کی قیمت دس روپے کا اضافہ کردیا گیاہے۔ برف بیچنے والوں کا کہنا ہے کہ لوڈشیدنگ کی وجہ سے برف جم نہیں پاتی اس لیے کم مقدارمیں برف دستیاب ہے۔ بلوچستان میں نصیر آباد،جعفرآباد،جھل مگسی،سبی ،تربت اور بولان سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی ہے،نصیر آباد میں گرمی سے مختلف بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ۔ پنجاب کے میدانی اور بالائی علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرم ہوائیں چل رہی ہیں ،، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چندروز میں گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ دوسری طرف ملک کے بالائی علاقوں اور آزادکشمیر میں موسم خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :