پاکستان
04 مئی ، 2012

نئے صوبے اکثریت اور آئینی ترمیم سے بنتے ہیں، چوہدری نثار

نئے صوبے اکثریت اور آئینی ترمیم سے بنتے ہیں، چوہدری نثار

اسلام ا ٓباد… اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی نیوزیراعظم یوسف رضاگیلانی پر اعتماد کی قرارداد کے منظوری عمل کو خلاف قاعدہ کہا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ کا نیا آرڈیننس ، صدر آصف زرداری اور انکے ساتھیوں کو نوازنے کی کوشش قراردیا ہے ۔ چودھری نثار علی نے پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ اپوزیشن کے خوف سے وزیراعظم 6 دن سے قومی اسمبلی میں نہیں آسکے، وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کی قومی اسمبلی میں منظوری کے وقت مسلم لیگ ن کو وہاں اکثریت حاصل تھی، قرارداد پر ووٹنگ کا طریقہ درست نہیں تھا ، وزیرقانون نے بھی کسی اور نشست پر جاکر قرارداد پڑھی ،چودھری نثار نے کہاکہ ایوان میں ہنگامہ آرائی شور کے باعث قرارداد پر یس اور نو کی رائے سننا ممکن نہ تھا اور قواعد کے مطابق قرار داد پیش ہونے کے وقت وزیراعظم کو ایوان میں ہونا چاہیئے تھا،اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ ایوان کے غلط استعمال پر اسپیکر کو خط بھیجاگیا ہے،اسپیکر نے ایمرجنسی قرارداد تو پیش کرنے دی جبکہ نئے صوبوں پر مسلم لیگ ن کی قرارداد کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا، نئے صوبے قرارداد سے نہیں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئینی ترمیم سے بنتے ہیں، انہوں نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ کا نیا آرڈیننس ، زرداری اور اسکے بروکرز کیلئے لایا گیا ہے، آرڈیننس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر سوال اٹھایا نہیں جاسکے گا،یہ آرڈیننس ، منی لانڈرنگ کی بدترین مثال ہے، زرداری اور اس کے دوست کالادھن سفید کرلیں گے، مسلم لیگ نون کی حکومت جب بھی آئی اس آرڈیننس کے اجراء کی تحقیقات کرائے گی۔

مزید خبریں :